حیدرآباد سے تروپتی جانے والی پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے تقریباً 50 مسافر اس وقت پھنس گئے جب بس میں رات دیر گئے آگ لگی ۔یہ بس گزشتہ روز سات بجے شب حیدرآباد سے روانہ ہوئی
جو جمعرات کی صبح 7 بجے تروپتی پہونچنے والی تھی ۔مسافرین نے رات تقریباً ایک بجے بس کے پچھلے حصہ سے دھواں دیکھا اور ڈرائیور و کنڈاکٹر کو چوکس کیا جس کے بعد اس بس کو روک دیا گیا ۔